مانگامنڈی،ریاست مدینہ میں لوگ زہر آلود پانی پینے پر مجبور

Published on February 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 48)      No Comments

مانگامنڈی (یو این پی)لاہور کے علاقے مانگامنڈی کے نواحی گاؤں (جئے کا ٹبہ) میں نجی پولٹری فارم کی مبینہ غفلت پولٹری فارم کا زہریلا کیمیکل ملا پانی زیر زمین ڈالنے سے گاؤں جئے کا ٹبہ کا قدرتی زمینی پانی خراب ہوگیا، زیر زمین پانی خراب ہونے کی وجہ سے علاقہ مکین زہریلا مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہوگئے،علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ نجی پولٹری فارم میں بنائے گئے کنووں کا پانی زیر زمین پانی میں بور کر کے ڈالا گیا ہے جسکی وجہ سے گاؤں جئے کا ٹبہ کا زیر زمین پانی انتہائی خراب ہوگیا جو اب پانی پینے کے بلکل قابل نہیں رہا۔جس سے کھبی کھبی مردہ مرغیوں کی بد بو آتی ہے لیبارٹری میں بھی گاؤں کے پانی کو نکارہ قرار دے دیا گیا ہے جسکی وجہ سے اب گاؤں بھر کا پانی خراب ہوچکا ہے جو پینے کے بلکل استعمال میں نہیں رہا ہے علاقہ مکینوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گاؤں میں کسی بھی قسم کا حکومت یا عوامی نمائندوں نے نہ تو کوئی یہاں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگایا ہے اور نہ ہی کوئی صاف پانی کا ٹیوب ویل لگایا گیا ہے جسکی وجہ سے ہمیں دور دراز سے صاف پانی لیکر آنا پڑھتا ہے۔علاقہ مکینوں نے گاؤں میں قدرتی صاف پانی کی سہولیات میسر نہ ہونے پر ملکی رفاعی تنظیموں،عوامی نمائندوں، حکومتی اداروں سے اپیل کی ہے کہ گاؤں جئے کا ٹبہ میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے میٹھے پانی کے نلکے، واٹر فلٹریشن پلانٹس،واٹر پمپس یا ٹیوب ویل لگانے کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں تاکہ علاقہ مکین صاف پانی پی کر موذی امراض سے بچ سکیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog