گلوکارہ صدف خان نیو گیتوں کی ریکارڈنگ میں مصروف

Published on February 6, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 121)      No Comments

باؤ اصغر علی برینڈ ہے ان کی شاعری شائقین کے دلوں کو چھو لیتی ہے،صدف خان
لاہور(یو این پی)گلوکارہ صدف خان نئے گیتوں کی ریکارڈنگ میں مصروف ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف گلوکارہ صدف خان ان دنوں اپنے دو نئے گیتوں کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں،صدف خان نے ہمارے نمائندے کو بتایا کے میرے پہلے گیت“ دل دے مریض“آخری ڈھولا اور چھڈ چلے تیرا شہر“نے بے مثال کامیابی حاصل کی ان گیتوں کی شاعر معروف شاعر باؤ اصغر علی ہیں،انہوں نے کہا کہ باؤ اصغر علی برینڈ ہے ان کی شاعری شائقین کے دلوں کو چھو لیتی ہے اس لئے زیادہ گیت انہی کے لکھے ہوئے گانے کا ارادہ رکھتی ہوں،صدف خان نے مزید کہا کہ میرے نئے گیت جلد ہی سوشل میڈیا کے 7رنگ چینل پر ریلیز ہونگے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes