پاکستان میں کورونا آؤٹ آف کنٹرول،201 اموات،9565 مریض وباسے متاثر

Published on April 22, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 233)      No Comments

لاہور: (یواین پی) سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اب تک ملک بھر میں 111806 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 5347 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ 9 ہلاکتیں ہوئیں۔اعدادوشمار کے مطابق اب تک پورے پاکستان میں 201 افراد اس موذی مرض میں مبتلا ہو کر انتقال کر چکے ہیں جبکہ 2073 مریضوں کو صحتیابی کے بعد ہسپتالوں سے ڈسچارج کر دیا گیا ہےصوبہ پنجاب اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4255 تک پہنچ چکی ہے۔ دیگر صوبوں کی بات کی جائے تو صوبہ سندھ میں 3052، صوبہ بلوچستان میں 465، خیبر پختونخوا میں 1276، گلگت بلتستان میں 281، آزاد کشمیر میں 51 جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 185 کنفرم مریض ہیں۔اموات کی بات کی جائے تو صوبہ سندھ میں 66، صوبہ پنجاب میں 49، اسلام آباد میں 3، صوبہ بلوچستان میں 6، خیبر پختونخوا میں 74 اور گلگت بلتستان کے 3 شہری اس مرض میں مبتلا ہو کر موت کی وادی میں جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر سے ابھی تک کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme