چوہنگ پریس کلب کے 14اگست کی تقریب ، پاکستان کی سلامتی کی دعا

Published on August 15, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 189)      No Comments

رائیونڈ( یواین پی) چوہنگ پریس کلب کے 14اگست کی تقریب منعقدہ میں کیک کاٹ کر پاکستان کی سلامتی کی دعا کی گئی صدر چوہدری ڈاکٹرآصف ندیم ، نے کہا کہ14 اگست یوم آزادی کا دن عہد تجدید کا دن ہے، ہمیں لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ،آج کے دن ہم مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم بہن بھائیوں سے بھی یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ، کشمیریوں کی حق خود اردیت کے لیئے دی جانے والی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، سینئر صحافی رانا سہیل منج نے کہا کہ آ زادی کی قدر معلوم کرنی ہے تو بھارت کے مسلمانوں،کشمیری قوم اور برما کے مسلمانوں سے پوچھو، پاکستانی قوم بہت خوش نصیب ہے جو آ ز اد ایک ملک میں کھلے آسمان کے نیچے سانس لے رہی ہے،وہ ان خیالات کا اظہار یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے کر رہے تھے، اس موقع پرحاجی طاہر،ظفر اقبال کھوکھر، عطا اللہ بھٹی، عبدالرشید مغل،ڈاکٹر عدنانِ سہیل منج، حفیظ حیات بھٹی، میاں ہمایوں خالد، محمد فیصل الہی، ملک رضوان ،کامران جٹ، بلال کھوکھر ، میاں غلام مرتضی،ملک ریاست و دیگر شریک تھے، محمد فیصل الہی اور ملک رضوان نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پاکستانی قوم مبارکباد کی مستحق ہے ، 14 اگست ہماری ملی تاریخ کا وہ سنہرا دن ہے جو ہمیں لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،یہ دن ہمیں پاکستان کو اقوام عالم میں باوقار ریاست بنانے کا جذبہ و امنگ دیتا ہے، بطور قوم ہم عہد کریں کہ پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کے لیے اپنا ہر ممکن کردار اداکریں گے، یوم آزادی کا دن تجدید عہد کا دن ہے،ہمیں انفرادی اور اجتماعی طو رپر خو د سے عہد کرنا ہے کہ پاکستان کا اقوام عالم میںمہذب اور ترقی یافتہ ملک کے طور پر نام بلند کرنے میں کوئی کسراٹھا نہیں رکھی جائے گی

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes