خانہ کعبہ شریف میں جراثیم کش سپرے اور تطہیر کا عمل مکمل

Published on April 23, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 337)      No Comments

ریاض(یو این پی) حرمین شریفین کی جنرل پریزیڈنسی کی جانب سے گذشتہ روز خانہ کعبہ کو جراثیم سے پاک کرنے، اللہ کے گھر کی سینیٹائزنگ اور اس کی تطہیر کی گئی۔ خانہ کعبہ کی تطہیر اور سینی ٹائزنگ کے لیے شاہ عبدالعزیز غلافہ کعنہ کمپلیکس کی طرف سے خصوصی تکنیکی ٹیم بلائی گئی تھی۔اس ٹیم نے نہایت مہارت اور احتیاط کے ساتھ سالانہ شیڈول کے مطابق خانہ کعبہ کی تطہیر کا عمل مکمل کیا۔امام کعبہ اور حرمین پریزنڈنسی کے ڈائریکٹر الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کا کہنا ہے کہ خانہ کعبہ، مسجد حرام اور مسجد نبوی میں صفائی اور ستھرائی کا کام کرنے والوں کو ہر ممکن سروسز فراہم کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes