امریکا بشار کی اقتدار سے علیحدگی کے مطالبے سے دست بردار نہیں ہوا،محکمہ خارجہ

Published on February 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 265)      No Comments

واشنگٹن (یوا ین پی)امریکہ نے کہاہے کہ حالیہ ایام کے دوران شام میں اسدی فوج کی طرف سے شہریوں پر ’سیرین‘ گیس کے حملے کی خبریں آئی ہیں مگر کسی تیسریفریق یا غیر جانب دار ذرائع سے ان خبروں کی تصدیق نہیں ہوسکی،عرب ٹی وی سے بات چیت میں امریکی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ موجودہ امریکی نتظامیہ کلورین گیس کے شہریوں کے خلاف استعمال کو کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے مترادف سمجھتی ہے۔ان کا کہناتھا کہ شام میں اسد رجیم کی جانب سے شہریوں پر کیمیائی ہتھیاروں سے حملوں کے بعد امریکا کے پاس فوجی کارروائی سمیت کئی آپشنز موجود ہیں۔ اسد رجیم کے انسانیت کے خلاف جرائم کے ردعمل میں فوجی کارروائی حتمی اور آخری آپشن نہیں۔امریکی وزارت خارجہ کے حکام کا کہنا تھا کہ موجودہ امریکی انتظامیہ میں شام کے سیاسی مستقبل میں بشارلاسد کا کوئی کردار نہیں دیکھتی۔ دوسری جانب امریکا شام میں اپنی فوج کو اسدی فوج کے مقابلے میں اتارنے کا بھی کوئی ارادہ نہیں رکھتا اور نہ امریکی امداد حاصل کرنے والے کسی گروپ کو اسد رجیم سے محاذ آرائی کی اجازت دینے پر تیار ہے۔ ان کے خیال میں شام میں قیام امن کا واحد راستہ جنیوا مذاکرات کو آگے بڑھانے میں اور اس کے حوالے سے ویتنام میں روسی صدر ولادی میر پوتین اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اتفاق کر چکے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy