شب قدر اللہ پاک کی امت مسلمہ پر خاص نعمت ہے، سلطان العاشقین

Published on April 30, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 313)      No Comments

لاہور(یو این پی) شبِ قدر اللہ پاک کی امت مسلمہ پر خاص نعمت ہے ۔تفصیلات بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ “اللہ رب العزت نے اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلہ سے اُمتِ محمدیہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک ایسی رات عطا فرمائی کہ جس کی عبادت اجر و ثواب کے لحاظ سے ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔ سابقہ امتوں میں سے یہ فضیلت کسی اُمت کو حاصل نہیں ہوئی۔ اس شب کا ظہور صرف ان لوگوں پر ہوتا ہے جن پر اللہ تعالیٰ ظاہر فرمانا چاہتا ہے ورنہ ساتھ ساتھ بیٹھے ہوئے دو انسانوں میں سے ایک اس رات کا جلوہ پاتا ہے اور دوسرا محروم رہتا ہے۔ دراصل اس رات کا لطف صرف وہی لوگ پاتے ہیں جو عشق، خلوص اور نیک نیتی کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے حضور اُس کے فضل و کرم کے طلبگار ہوتے ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ ہم بھی اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ وہ ہمیں بھی اپنے خاص الخاص قرب سے نوازے اور محبوب بندوں میں شامل فرمائے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme