پنجاب حكومت کا بلدیاتی انتخابات الیكٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے كرانے كا فیصلہ

Published on December 2, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 78)      No Comments


وفاقی حکومت پہلے ہی یہ قانون بنا چکی، پنجاب حکومت بھی ای وی ایم کوایکٹ کا حصہ بنائےگی، وزیراعلیٰ
لاہور(یو این پی)پنجاب حكومت نے صوبے میں ہونے والے آئندہ بلدیاتی انتخابات كو الیكٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے کرانے کا فیصلہ كیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لوکل باڈیز ایکٹ میں ای وی ایم پر انتخاب کی شق شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے جس كے بعد الیكشن كمیشن قانونی طور پر بلدیاتی انتخابات الیكٹرانک ووٹنگ مشینوں پر كرانے كا پابند ہوجائے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار كا كہنا ہے كہ وفاقی حكومت قانون بنا چكی ہے، اب پنجاب حكومت بھی لوكل باڈیز ایكٹ میں ای وی ایم كے استعمال كو یقینی بنائے گی۔ذرائع کے مطابق قانون كی منظوری كے بعد الیكشن كمیشن كے لیے مارچ میں الیكشن كروانا عملی طور پر ممكن نہیں رہے گا جس كے بعد بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر آگے جاتے نظر آتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy