احساس امداد پروگرام ، 824 ملین روپے سے زائد رقم 69 ہزار مستحقین میں تقسیم کی جا چکی ہے ڈپٹی کمشنر عثمان علی

Published on April 26, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 300)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی) ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں ہمیں اپنے دن رات اللہ تعالیٰ کی عبادت و اطاعت اور نبی کریم ﷺ کی سنت کے مطابق بسر کرنا ہے اس وقت وطن عزیز میں کورونا کی وجہ سے مشکل حالات کا سامنا ہے ہمیں ایک طرف تو کورونا وائرس کے بچاو¿ کے لئے حکومتی ہدایات پر عملد ر آمد کو یقینی بنانا ہے اور دوسری جانب محروم معیشت لوگوں کا بھی خیال رکھنا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے احترام رمضان آرڈینینس پر عملد ر آمد کے لئے اقدامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبار ک میں ہمیں سادگی اور کفایت شعاری کے طرز عمل کو اختیار کرنا ہے اور اپنے ارد گرد موجود ضرورت مندوں کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے بھی آگے آنا ہے رمضان المبارک میں ذخیرہ اندوزی اور اشیاءضروریہ مقررہ نرخوں سے زائد پر فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes