ریما خان نے نعت پڑھنے کیلئے سجاد علی کی شاگردی اختیار کرلی

Published on May 4, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 213)      No Comments

لاہور(یواین پی) اداکارہ ریما خان کا نعتیہ کلام پڑھنے کا شوق عروج پر جا پہنچا اورانہوں نے نعت پڑھنے کا فن سیکھنے کیلئے گلوکار سجاد علی کی شاگردی اختیارکرلی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ ریما جو پاکستان کی ورسٹائل اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ میزبانی میں بھی اپنا لوہا منوا چکی ہیں، مختلف ٹی وی چینلز پر کئی پروگرام ان کی دلچسپ شخصیت سے سج چکے ہیں تاہم رمضان المبارک میں ریما گلوکار سجاد علی سے نعت پڑھنے کی باقاعدہ تربیت لے رہی ہیں۔نعت و نوحہ خوان فرحان علی وارث کیساتھ خوبصورت نعتیہ کلام ’’اللہ کرے یہ دعائیں میری عرش معلی پر جائیں، میری دنیا پر جنت بنائیں‘‘ بھی ریکارڈ کرایا ہے جسے سجاد علی نے تحریر و کمپوز کیا ہے، اس نعتیہ کلام کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog