ماہ رمضان میں عزیز و اقار اور ارد گرد لوگوں کا خیال رکھیں ایم اے ٹھاکر

Published on May 6, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 167)      No Comments

اس مہینہ میں دل کھول کر غرباءکی مدد اور مستحقین کوبروقت زکوة و صدقات دیں
لاہور (یو این پی)ماہ رمضان ہمدردی وغمگساری اور دوسروں کی تکلیف اور مشکلات بانٹنے کا مہینہ ہے غربت مہنگائی اور اب کورونا کی عالمی وبا نے لوگوں کو نئی مشکلات میں مبتلا کردیا ہے ایسے حالات میں ہم سب کا فرض ہے کہ اپنے عزیز و اقار،دوست احباب اور ارد گرد لوگوں کا خیال رکھیں، ناداروں،مساکین، بیوہ عورتوں اور یتیم بچوں کی کفالت کو اپنافرض سمجھیںان خیالات کا اظہاراداکار ایم اے ٹھاکر کامیڈین نے یواین پی سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں دل کھول کر غرباءکی مدد کریں اور مستحقین کوبروقت زکوة و صدقات دیں جبکہ رب کائنات کی رضا اور خوشنودی حاصل کریں اور وباءسے نجات کا بہترین حل توبہ و استغفار ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题