یونیورسٹی آف سرگودھا کے طلبہ کی وزیر اعظم،ایچ ای سی اور وائس چانسلر سے اپیل

Published on May 8, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 287)      No Comments

کراچی (یواین پی)حکومت پاکستان نے طلبہ کے مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے اگلی کلاسوں میں پچھلی کارکردگی کو سامنے رکھتے ہوئے پروموٹ کرنے کا جو فیصلہ کیا ہے اس سے نا صرف بے روزگاری کے خلاف جنگ ہوئی ہے بلکہ پاکستان کے روشن مستقبل کے ستاروں کو بھی مدہم ہونے سے بچا لیا ہے اگر یہی پیش رفت کو سامنے رکھتے ہوئے یونیورسٹیاں بھی اس تعاون میں معاون ثابت ہوں تو بہت سے طلبہ کا مستقبل ویران ہونے سے بچ سکتا ہے پاکستان کے موجودہ حالات تو سب کے سامنے ہیں اور لوگوں کے گھروں میں تو آٹا تک نہیں ہے ان حالات میں یونیورسٹی آف سرگودھا نے داخلوں کے شیڈول جاری کر دئیے ہیں حکومت پاکستان سے پرزور اپیل ہے کہ سکولوں اور کالجوں کی طرح سرگودھا یونیورسٹی کو بھی طلبہ کو اگلی کلاسوں میں پروموٹ کرنے کا ادیش دیں تاکہ اس مشکل گھڑی میں طلبہ اپنے آپ کو تنہا نہ محسوس کریں اور بے روز گاری کی وجہ سے اپنا سال ضائع ہونے سے بچا لیںیونیورسٹی آف سرگودھا کے طلبہ کی وزیر اعظم۔ایچ ای سی اور وائس چانسلر سے اپیل ہے

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme