فلمی صنعت میں گراں قدرخدمات سرانجام دینے پہ مصنف کمال پاشاکی تاج پوشی

Published on January 15, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 303)      No Comments

تقریب میں حسن عسکری ،پرویز کلیم،ناصر ادیب،اشفاق کاظمی،ڈاکٹربی اے خرم،واجد زبیری شریک ہوئے
لاہور(یواین پی) فلمی صنعت میں گراں قدرخدمات سرانجام دینے پہ معروف مصنف کمال پاشاکی تاج پوشی کی گئی تفصیل کے مطابق پنجابی کمپلیکس پلاک میں نامور فلم ڈائریکٹر ساجد علی ساجد کی نئی فلم ’’سب مایا ہے ‘‘کی افتتاحی تقریب میں فلم انڈسٹری کے لئے گراں قدر خدمات کے پیش نظر معروف مصنف کمال پاشا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی تاج پوشی کی گئی اس موقع پہ تقریب کی مہمان خصوصی صغری صدف ڈائریکٹر جنرل پلاک کی بھی تاج پوشی کی گئی تقریب میں فلم کے لیجنڈزآغا حسن عسکری،جرار رضوی،پرویز کلیم،ناصر ادیب،اشفاق کاظمی،ڈاکٹربی اے خرم،واجد زبیری،راحیلہ آغا،حمیراناز،روزبٹ،جیاخان،دیاجٹ و دیگر ستارے شریک ہوئے ،ڈائریکٹر ساجد علی ساجد نے تقریب میں مدعو مہمانوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ خاکسار کی تقریب میں فلم کے لیجنڈز کی شرکت میرے لئے قابل فخر اور اعزاز کی بات ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog