طرابلس،وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔ وزیراعظم

Published on March 11, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 213)      No Comments

\"44\"
طرابلس ۔۔۔ لیبیا کے وزیراعظم علی زیدان نے کہا ہے کہ وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ استعفیٰ دے کر گھر نہ جانے کا ان کا فیصلہ کرسی سے محبت کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنے ملک سے محبت کی وجہ سے ہے۔ علی زیدان نے کہا کہ فی الوقت وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دینے کا کو ئی امکان نہیں ہے کیونکہ ملک کو سکیورٹی کے حوالے سے جس طرح کے چیلنج درپیش ہیں یہ چیلنج اور حالات اس امر کی اجازت نہیں دیتے کہ استعفیٰ دیکر گھر چلا جاؤں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اگر ملک کے مفاد میں ہوا اور میرے استعفے سے ملک کسی خطرے سے دوچار نہ ہوں تو مجھے مستعفی ہونے میں کوئی پریشانی نہ ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت میں شامل بعض گروپ ان پر کیا گیا اعتماد واپس لینا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں وزیر اعظم علی زیدان کے حوالے سے رپورٹس آتی رہی ہیں کہ وہ جلد سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لیں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes