پاکستانی کرونا کا کامیاب علاج دریافت کرسکتے ہیں سلیم جہانگیر

Published on May 11, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 203)      No Comments

مکہ مکرمہ (محمد عامل عثمانی۔زکیر احمد بھٹی) کراچی یونیوسٹی طلبہ یونین کے سابق صدر اور سماجی کارکن سلیم جہانگیر نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کوخراج تحسین پیش کرتے ہوے کہا ہیکہ اللہ تعالی کے فضل و کرم اور ان کی لگن سے پاکستان اب اچھی خبروں میں آرہا ہے اور کرونا کوبھی اللہ تعالی نے وہاں روک رکھا ہے ‘ حال ہی میں پاکستان میں وینٹی لیٹر بنالینے کی خبر بھی خوش آئند ہے اسی طرح مجھے امید ہیکہ اگر پاکستانی ماہرین کی حوصلہ افزائی کی جائے تو وہ کرونا کا عملی علاج بھی دریافت کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں، ملکی معیشت پر کیا کہ عمران خان نے جوعالمی اپیلیں کی تھیں وہ سن لی گئی ہیں پاکستان آئ ایم ایف کا قرضہ اگلے برس ادا کرے گا امداد بھی ملی ہے، اس بروقت کارروائی سے ملکی معیشت کو یقینی طور پر سہارا ملے گا، الحمدللہ کرونا کی شدت کا خطرہ بھی ٹل گیا ہے، رمضان المبارک میں رحمت کا نزول تو ہوگا علماء کرام اور حکام کے درمیان معاملات طے پا جانے پر خوشی ہوئی ہے، ذخیرہ اندوزوں کو وارننگ دے دی گئی ہے اسمگلروں کی بھی خیر نہیں ہوگی -انھوں نے کراچی یونیورسٹی کے سابقہ 1966ء ماحول پرکہا کہ وہ گولڈن ایرا کہلاتا ہے طلبہ اور اساتذہ کا تعلق مثالی تھا شاید اب بھی ہو لیکن ویسا سننے میں نہیں آیا جیسا سنہ ساٹھ کی دہائی میں تھا”تعلیمی اداروں میں طلبہ انجمنوں کی تشکیل کے سوال پر کہا کہ ضرور ہونی چاہئیے تعلیمی اداروں سے مستقبل کے لیڈر جنم لیتے ہیں مگر طلبہ یونینوں کو سیاسی جماعتوں کا آلہ کار نہیں ہونا چاہئیے بلکہ آزاد امیدوار کے طور پر آناچاہیے دراصل جامعات اور کالجوں میں جماعتی بنیاد پر کسی بھی امیدوار کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے، سلیم جہانگیر نے کہا مسلمان ممالک کا اتحاد بڑاچیلینج ہے لیکن میں امید رکھتا ہوں کہ او آئی سی بین المسلمین اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی خستہ حالی جیسے اہم ترین معاملات میں گہری دلچسپی رکھتی ہے اوران کے بہترین حل کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رئینگی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes