پنجاب:عید الاضحیٰ کی آمد پرجانوروں کے مقابلے

Published on September 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,752)      No Comments

222
فیصل آباد(یو این پی) عید الاضحیٰ کی آمد پر فیصل آباد میں جانوروں کی خوبصورتی اور وزن کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا،سوہنا فیصل آبادی نامی بکرے اور شیر پنجاب نامی بچھڑے نے میدان مار لیا،فیصل آباد کے لال ملز چوک میں ایل پاکستان بکرا،چھترا اور بچھڑا وزن مقابلہ کا ہوا،جس میں تیرہ سو پینتیس کلو وزنی سوہنا فیصل آبادی نامی بچھڑا پہلے اور تیرہ سو تیس کلو کالی نامی بچھڑا دوسرے نمبر پر رہا۔ اور دو سو ترانوے کلو وزنی شیر پنجاب نامی بکرے نے مقابلہ وزن جیت کر میلہ لوٹ لیا، جبکہ چھتروں کے مقابلے میں دو سو تینتالیس کلو گرام جھولے لال نامی چھترے نے جیت لیا،تقریب کے اختتام پر مقابلہ جیتنے والے جانوروں کے مالکان کو کیش انعامات بھی دیئے گئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog