خیبرپختونخوا حکومت استعفوں کیلئے تیار ہے : پرویزخٹک

Published on October 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 357)      No Comments

5
پشاور(یو این پی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے اپوزیشن کو احتجاج میں شرکت کی دعوت نہ دینے پر کہنا ہے کہ کرپشن کے خلاف مہم آصف زرداری کے ساتھ مل کر نہیں چلائی جا سکتی۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اگر عمران خان نے کہا تو خیبرپختونخوا حکومت مستعفی ہوجائے گی۔ اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے اور ہر حد تک جائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کرپشن کیخلاف مہم آصف زرداری یا مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مل کر نہیں چلائی جا سکتی۔ کیا ہم ان لوگوں کے ساتھ چلیں گے جو خود کرپٹ ہیں۔ انہوں نے کہا میرے لیڈر عمران خان نے مجھے وزیراعلیٰ بنایا ہے اگر وہ کہےں گے تو خیبرپختونخوا حکومت اسی وقت مستعفی ہو جائے گی۔ اگر وہ کہیں گے چھت سے چھلانگ لگا دو تو میں لگا دوں گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog