نویں اور گیارہویں جماعت کا امتحان دینے والے تمام طلبہ اگلے درجوں میں پروموٹ

Published on May 15, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 277)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وفاقی وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ اگلے سال دسویں اور بارہویں کا امتحان لیا جائے گا۔ چالیس فیصد مضامین میں فیل طلبہ کو پاسنگ مارکس دیئے جائیں گے۔تفصیل کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں ملک بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کی سفارشات پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریف کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تمام صوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔شفقت محمود نے طلبہ کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ 9ویں اور 11ویں کلاس کے بچوں کو پروموٹ کر دیا گیا ہے، یہ طالبعلم آئندہ سال 10ویں اور 12ویں کا امتحان دیں گے،۔ امتحان کی بنیاد پر پچھلے سال کے نمبرز دیئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال 40 لاکھ بچوں نے میٹرک اور انٹر کے امتحان دینے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ 40 فیصد سے زائد مضامین میں فیل بچوں کا سپیشل امتحان ہوگا جو ستمبر سے نومبر کے درمیان لیا جا سکتا ہے۔ چند مضامین کا امتحان دینے والے طلبہ سپیشل امتحان دے سکیں گے۔وزیر تعلیم نے کہا کہ خصوصی امتحان دینے والے بچے یکم جولائی تک بورڈ کو آگاہ کریں گے۔ رزلٹ سے مطمئن نہ ہونیوالا خصوصی امتحان دے سکتا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ہم نے والدین اور پرائیویٹ سکولز کا بھی خیال کرنا ہے۔ تھوڑی فیس لینے والے پرائیویٹ سکولز کے لیے بڑا برا وقت ہے۔ اسلام آباد میں 85 فیصد سے زائد سکولز 5 ہزار سے بھی کم فیس لیتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes