آج سے پھر تین روزہ لاک ڈاؤن، تمام عام مارکیٹس سوموار سے کھلیں گی

Published on May 15, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 217)      No Comments

لاہور: (یواین پی) لاہور، اسلام آباد اور کراچی سمیت ملک کے دیگر حصوں میں جمعہ سے پھر تین روزہ لاک ڈاؤن ہوگا۔ کھانے پینے کی دکانوں کے علاوہ عام مارکیٹس سوموار سے کھلیں گی۔حکومتی اعلان کے مطابق لاہور میں سٹیل، پی وی سی پائپ، برقی مصنوعات، ایلومینیم کی صنعتیں، سرامکس، پینٹ انڈسٹریز، سینٹری اور ہارڈ ویئر سٹورز بند ہوں گے۔دکانیں اور کاروباری ادارے ہفتے میں 4 دن ماسوائے جمعہ، ہفتہ اور اتوار صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک کھلیں گے۔ سبزی منڈیاں، دودھ دہی کی دکانیں، گراسری سٹور، پٹرول پمپس، میڈیکل سٹورز اور درزیوں کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ بڑے سٹوروں کے بھی صرف گراسری ڈیپارٹمنٹ کھلے رہیں گے۔
ادھر اسلام آباد بھی جمعہ سے اگلے تین روز کے لیے بند ہوگا۔ میڈیکل سٹور 24 گھنٹے کھلے ہوں، اشیائے ضروریہ کی دوکانیں 5 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔مطابق حکومت کی جانب سے جاری ایس او پیز کے مطابق جمعہ سے اتوار تک اسلام آباد مکمل بند ہوگا۔ صورتحال 11 مئی سے پہلے والی ہوگی جس میں کنسٹرکشن انڈسٹری، اشیائے خورونوش، میڈیکل سٹورز، آٹو ورکشاپس، تندور، دودھ دہی کی دکانیں اور بیکریاں کھولنے کی اجازت ہوگی۔میڈیکل سٹورز 24 گھنٹے جبکہ باقی کاروبار 5 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔
کراچی کی بات کی جائے تو وہاں بھی 50 روز بعد شروع ہونے والی کاروباری سرگرمیاں چار روز جاری رہنے کے بعد جمعہ پھر بند ہو جائیں گی۔ صرف میڈیکل سٹورز، کریانہ اور دودھ دہی کی دکانوں کو صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک کھلے رہنے کی اجازت ہوگی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题