سندھ میں ایک دن میں کورونا کے ریکارڈ 1017 مریض، مزید 17 افراد جاں بحق

Published on May 21, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 235)      No Comments

کراچی(یواین پی) سندھ میں ایک دن کے دوران کورونا کے سب سے زیادہ 1017 مریض سامنے ہیں جب کہ اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 316 ہوگئی ہے۔سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اپنے وڈیو بیان میں مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6164 نئے ٹیسٹ کیے گئے، سندھ میں اب تک ایک لاکھ 37 ہزار 540 ٹیسٹ کیے گئے ہیں،24 گھنٹوں کے دوران 1017 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جو اب تک کا ریکارڈ ہے، اب تک صوبے بھر میں 18 ہزار 964 کیسز سامنے آئے۔ 1017 مریضوں میں سے کراچی میں 813 کیسز ظاہر ہوئے ہیں، آج 904 مزید مریض صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو چلے گئے، جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 645 ہوگئی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث 24 گھنٹوں میں مزید 17 افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد سندھ میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 316 ہوگئی ہے، اس کے علاوہ 127 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، جن میں سے 32 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے میں 26 فروری کو پہلا کیس آیا تھا اور آج سب سے زیادہ 1017 کیسز آئے ہیں، یہ لمحہ فکریہ ہے، ہمیں اپنے آپ کو بچانے کے لئے صحیح فیصلے کرنے ہوں گے، عوام کے تعاون سے ہی ہم کورونا سے جنگ میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں، ہمیں متحد ہو کر اس عالمی وبائی کورونا سے چھٹکارا پانا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme