بہاول پور ریلوے اسٹیشن پر مزید ٹرینوں کے سٹاپ بحال کئے جائیں شفقت محمودعاصم بزمی

Published on May 21, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 325)      No Comments

بہاول پور ریلوے اسٹیشن پر مزید ٹرینوں کے سٹاپ بحال کئے جائیں شفقت محمودعاصم بزمی
ہارون آباد (یو این پی) ضلع بہاول نگر او رتحصیل حاصل پور کی عوام کے ساتھ حکومت نے دشمنی کی تمام حدیں پار کر دیں کیونکہ اِن علاقوں کو ریل جیسی بنیادی سہولت سے بھی محروم رکھا گیا ہے جبکہ بہاول پور ریلوے اسٹیشن پر صرف ایک ٹرین علامہ اقبال ایکسپریس کا سٹاپ منظور کیا گیا ہے۔یہ بات تحریک بحالی صوبہ بہاول پور کے رہنما راجہ شفقت محمود ، طارق مجید چودھری ، محمد اسلم چوہان ، محمد عاصم بزمی و دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ریلوے انتظامیہ کے مطابق باقی گیارہ ٹرینوں میں سے بہاول پو رریلوے اسٹیشن پر کوئی ٹرین نہیں رکے گی۔ جو اِس علاقے کے ساتھ زیادتی ہے ۔ کورونا لاک ڈاﺅن سے پہلے پاکستان ریلوے کو بہاول پو رسے ٹکٹ بکنگ کی مد میں تین کروڑ روپے ماہانہ ریونیو ملتا رہا ہے۔ اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ اِس علاقے سے ہونے والی زیادتیوں کے ازالہ کے لئے بہاول پور ریلوے اسٹیشن پر مزید ٹرینوں کے سٹاپ بحال کئے جائیں تاکہ اہل علاقہ اِس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔
اے سی ہارون آباد کی کاروائی ،پندرہ سو گندم بوری برآمد،سٹورز سیل
ہارون آباد (یو این پی) ہارون آباد اسپیشل برانچ کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد چوہدری محمد طیب نے کاروائی کرتے ہوئے نواحی گاﺅں 62فور آر اور 37تھری آر سے چار ہزار من سے زائدگندم کی بوریاں بر آمد کرلیں اور ان بوریوں کو قبضہ میں لے کر سینٹر بھیج دیا ان کی مالیت تقریبا ستر لاکھ سے زائد بنتی ہے ۔ دوسری کاروائی 108 سکس آر اور رحمت چوک کے علاقوں میں کی گئی جہاں 1500گندم کی بوریوں کو قبضے میں لے کر سنٹر بھجوایا اور ان کے سٹورز کو بھی سیل کردیا گیا ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes