سٹی پتوکی میں تینتیس سے چونتیس سالہ شخص کی نعش برآمد

Published on May 22, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 277)      No Comments

سٹی پتوکی میں تینتیس سے چونتیس سالہ شخص کی نعش برآمد
قصور (یواین پی)سٹی پتوکی میں تینتیس سے چونتیس سالہ شخص کی نعش برآمد ۔پتوکی کا رہائشی ساجد جس کی عمر تقریباًتینتیس سے چونتیس سال تھی اور وہ نشہ کا عادی بھی تھا اکثر ٹی ایچ کیو ہسپتال سے آکسیجن لگوانے جاتا تھا گزشتہ روز ایک بجے ٹی ایچ کیو میں میڈیسن لینے گیا تو ہسپتال میں ہی جاں بحق ہو گیا ۔پولیس تھانہ سٹی پتوکی مصروف کاروائی ہے ۔
جواں سالہ لڑکی پراسرار طور پرلاپتہ
قصور (یواین پی)مین بازار چونیاں میں خریداری کے لیے جانے والی جواں سالہ لڑکی پراسرار طور پرلاپتہ ۔سدھا اوتاڑ ہ کے رہائشی محمد مشتاق نے پولیس تھانہ سٹی چونیاں میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ دن ایک بجے میری ستر ہ سالہ بیٹی صوبیہ مین بازار چونیاں میںشاپنگ کے لیے گئی جو تاحال واپس نہ آئی ہم نے اپنے طور پر رشتہ داروں اور گلی محلے سے تلاش کیا مگر وہ پراسرار طور پر لاپتہ ہے ہمیں شبہ ہے کہ وہ گم ہوگئی ہے ۔پولیس تھانہ سٹی چونیاں محمد مشتاق کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مصروف کاوارئی ہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy