ضلع اوکاڑہ میں ٹڈی دل کے خاتمہ کی بہترین کارکردگی کو اقوام متحدہ نے سراہا

Published on May 29, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 241)      No Comments

اوکاڑہ (یو این پی) ضلعی حکومت کے ترجمان کے مطابق ڈپٹی کمشنر ضلع اوکاڑہ کے احکامات کی روشنی میں پرائس کنٹرول میجسٹریٹس نے یکم دسمبر 2019سے تاحال 14.7 ملین روپے جرمانہ کیااور شاندار کارکردگی کے لحاظ سے ضلع اوکاڑہ نے پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔جبکہ ضلع بھر میں قیمت ایپ کے تحت 47000 سے زائد مرتبہ انسپیکشن کرکے پنجاب بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ترجمان کے مطابق پپلی پہاڑ کے جنگل میں 7000 ایکڑ سے زائد رقبے پر ماہ فروری میں پندرہ دنوں کے اندر ٹڈی دل کا مکمل خاتمہ کر دیا اور ماہ اپریل کے 30 دنوں کے دوران ٹڈی دل نمپس کا خاتمہ کیا ۔ضلع اوکاڑہ میں ٹڈی دل کے خاتمہ کی بہترین کارکردگی کو اقوام متحدہ کے ڈی جی ایف اے او اور چیئرمین این ڈی ایم اے نے سراہا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog