ساہیوال ڈویژن، اوکاڑہ گندم خریداری مہم میں سر فہرست

Published on May 30, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 268)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)ضلع اوکاڑہ کے محکمہ تعلیم نے بہترین کار کردگی کی اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے تعلیمی انڈیکیٹر کی درجہ بندی میں پورے پنجاب میں تیسری پوزیشن حاصل کی آٹھویں جماعت کے امتحانات میں بھی اپنی پوزیشن کو برقرار رکھا اور طالبات کی سکولوں میں حاضری اور اس ڈیٹا کو اپ لوڈ کرنے کے مرحلہ میں بھی پورے پنجاب میں دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ضلع اوکاڑہ میں رواں مالی سال میں سالانہ ترقیاتی پرو گرام کی سکیموں پر بھی 95 فیصد کام مکمل کیا گیا ہے ۔ضلع میں گندم خریداری کا ہدف 90 فیصد مکمل کیا جا چکا ہے اب تک ضلع اوکاڑہ میں 14 لاکھ 95 ہزار بوری گندم خرید کی جا چکی ہے ساہیوال ڈویژن میں اوکاڑہ گندم خریداری مہم میں سر فہرست ہے ۔ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا ہے کہ کورونا کی موجودہ صو رت حال اور اس کے تدارک کے لئے کی جانے والی کاوشوں کے ساتھ ساتھ ضلع میں تعمیر و ترقی کے منصوبوں کو مکمل کرنے شعبہ تعلیم کی بہتر کار کردگی اور لوگوں کی سہولت اور آسانی کے لئے تمام سیکٹرز میں محنت ،دیانت ،خلوص اور جان فشانی سے اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لائی جا سکے اور ان کی مشکلات اور مسائل کو مقامی سطح پر حل کیا جا سکے

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy