آئندہ بجٹ میں نئے ٹیکسز نہیں لگیں گے،ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ

Published on June 4, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 217)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں نئے ٹیکسز نہیں لگیں گے۔ تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی توقعات پوری کرنے کی کوشش کریں گے، ملکی دفاع اولین ترجیح ہے ، دفاعی بجٹ میں اضافے سمیت مسلح افواج کی تمام ضروریات پوری کی جائیں گی ۔لاک ڈائون کا باعث حکومتی آمدنی میں کمی ہوئی، اخراجات آمدن سے کم رکھ کر فنڈز کی کمی پوری کریں گے۔ بدھ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ بجٹ بنانے میں تنخواہوں کا مرحلہ انتہائی اہم ہوتا ہے۔ بجٹ میں تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ کابینہ آخری روز کرتی ہے۔ کوشش کریں گے تمام ملازمین کی توقعات کو سامنے رکھ کر بجٹ بنائیں۔انہوں نے کہا کہ بجٹ بنانے کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ بجٹ کے حوالے سے 300سے زائد تجاویز آچکی ہیں جن میں سے 200 سے زائد بجٹ تجاویز کو قبول کیا گیا ہے۔ موجودہ صورتحال میں کوشش ہے کہ بجٹ اچھا بنا سکیں۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ کوشش ہے کہ ٹیکسوں میں کمی کی جائے۔ کورونا وبا آنے سے پہلے پاکستانی معیشیت بہت انداز میں آگے بڑھ رہی تھی ۔حکومت نے پورا سال سٹیٹ بنک سے کوئی قرض نہیں لیا۔ حکومت نے اپنے اخراجات آمدن سے کم رکھے۔ گزشتہ پانچ سال میں برآمدات صفر تھیں ۔ کورونا وبا آنے سے پہلے ٹیکسز کی وصولی میں 17فیصد اضافہ ہوا تھا لیکن وبا کے بعد تمام وصولیاں متاثر ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان 36ہزار ارب روپے کا مقروض ہے جس میں سے 2700 ارب روپے رواں برس واپس کرنے تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes