قطر ائیرویز نے پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا

Published on June 5, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 202)      No Comments

کراچی(یواین پی) قطر ائیرویز نے پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ قطر ائیرلائن آج سے لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کراچی ائیرپورٹس کیلئے فلائٹس شروع کرے گی۔ ائیرلائن حکام کے مطابق پشاور ائیرپورٹ پر ہفتے میں چار اور باقی ائیرپورٹس پر روز ایک فلائٹ آپریٹ کرے گی۔ قطر ائیرویز نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ ہم بنکاک، بارسلونا، اسلام آباد، کراچی، پشاور، لاہور، ویانا اور سنگاپور تک اپنا نیٹ ورک بتدریج بحال کر رہے ہیں۔اب قطر ائیروئیز پاکستان کیلئے خصوصی پروازیں چلائے گی۔ خیال رہے کہ چند روز قبل ائیرلاین کی جانب سے درخواست کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے قطر ائیرلائن کو پاکستان میں خصوصی پروازیں چلانے کی اجازت دی تھی جس کے بعد ائیرلائن نے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اگلے ہی روز دوبارہ فلائٹس کی بحالی کو روک دیا گیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes