بھارتی اداکارہ زرین خان سوات آنے کی خواہشمند

Published on June 9, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 177)      No Comments

ممبئی: (یواین پی) بالی ووڈ کی اداکارہ زرین خان کا کہنا کہ بہت خواہش ہے کہ پاکستان کے شمالی علاقے کی وادی سوات میں جاؤں، جہاں سے میرے نانا کا تعلق ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرے نانا سوات سے ہیں اور وہ آزادی سے پہلے ہی بھارت آ گئے تھے۔ وہ مجھے سوات علاقے کے بارے میں بتاتے رہتے تھے۔ میں نے ان کی پرانی تصاویر دیکھیں تو معلوم ہوا کہ وہ بہت خوبصورت جگہ ہے لیکن ابھی حالات ایسے نہیں کہ میں وہاں جا سکوں۔زرین خان کا کہنا ہے کہ ان کی دعا ہے کہ پاک بھارت رشتے ٹھیک ہو جائیں اور وہ اپنے نانا کے علاقے سوات کا دورہ کر سکیں۔انہوں نے بتایا کہ اپنی مادری زبان کو زندہ رکھنا اگرچہ ضروری ہے لیکن وہ پشتو کہ چند الفاظ ہی بول پاتی ہیں۔ جب میری نانی زندہ تھی تو گھر میں کافی پشتو بولی جاتی تھی۔ امی، خالائیں اور نانا نانی آپس میں پشتو میں بات کرتے تھے لیکن میں نے پشتو نہیں سیکھی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题