جڑی بوٹی مار سپرے کیلئے فلیٹ فین نوزل استعمال کریں محکمہ زراعت

Published on June 10, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 523)      No Comments

لائنوں میں کاشتہ کپاس کی فصل کو 12 تا15 دن کے وقفے سے آبپاشی کریں
اوکاڑہ (یو این پی ) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق بارشوں کی وجہ سے جڑی بوٹیاں تیزی سے اُگ آتی ہیںجو کہ فصل کو دی گئی خوراک میں حصہ دار بن جاتی ہیںاور اس کے ساتھ ساتھ کیڑوں کی پناہ گاہ بھی ثابت ہوتی ہیںاس لئے کاشتکار گوڈی کر کے یا ہاتھ کے ساتھ جڑی بوٹیاں تلف کر دیں۔جڑی بوٹی مار سپرے کیلئے فلیٹ فین نوزل استعمال کریں اور پانی کی مقدار 100 تا120 لیٹرفی ایکڑ استعمال کریں اور ایسی زہریں جن کے استعمال سے فصل کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو شیلڈ لگا کر سپرے کریں۔کپاس کی فصل کی آبپاشی موسمی حالات، زمین کی زرخیزی، طریقہ کاشت،ورائٹی اور فصل کی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں۔مزید براںآبپاشی کا وقفہ واٹر سکاﺅٹنگ کر کے کم یا زیادہ کیا جا سکتا ہے۔لائنوں میں کاشتہ کپاس کی فصل کو 12 تا15 دن کے وقفے سے آبپاشی کریں جب کہ پٹریوں پر کاشتہ کپاس کی فصل کو15 دن بعد پانی لگائیں اور بقیہ پانی بھی 15 دن کے وقفے سے لگائیں۔مئی میں کاشتہ فصل کیلئے1/5 نائٹروجن بجائی سے 30 تا 35 دن بعد،1/5 حصہ ڈوڈیاں بننے اور بقیہ 1/5 ٹینڈے بنتے وقت استعمال کریں۔کپاس کی فصل پر زنک اور بوران کی کمی کی علامات ظاہر ہونے پر ان کے تین سپرے بوائی کے بالترتیب45 ،60 اور 90 دن بعد کریں۔سپرے کا محلول بنانے کیلئے 100 لیٹر پانی میںبورک ایسڈ17 فیصد بحساب300 گرام زنک سلفیٹ،33 فیصد بحساب250 گرام حل کریں۔زنک اور بوران کو دوسرے کیڑے مار ادویات کے ساتھ ملا کر سپرے نہ کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

تازہ ترین
WordPress主题