تھوک کے استعمال پر پابندی سے باؤلرز روبوٹ بن جائینگے: وسیم اکرم

Published on June 11, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 145)      No Comments

لاہور: (یواین پی) عظیم فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ تھوک کے استعمال پر عبوری پابندی سے باؤلرز روبوٹ بن جائیں گے۔واضح رہے کہ باؤلرز گیند کو چمکانے کے لیے تھوک اور پسینے کا استعمال کرتے ہیں جس سے انہیں گیند کو ہوا میں سوئنگ کرنے میں مدد ملتی ہے۔لیکن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے کورونا وائرس کے سبب کھیل میں کچھ تبدیلیاں متعارف کراتے ہوئے تھوک کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے البتہ کھلاڑیوں کو پسینے کے استعمال کی اجازت ہو گی۔قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اس تبدیلی کے حوالے سے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس پابندی سے باؤلرز روبوٹ بن جائیں گے کیونکہ وہ آ کر بغیر سوئنگ کے باؤلنگ کرائیں گے اور انہیں گیند کے قدرتی طور پر پرانے ہونے کے لیے صبر کے ساتھ انتظار کرنا ہو گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme