ادارے عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات کریں، نشاط ضیاء قادری

Published on August 10, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 746)      No Comments
6
کراچی۔ ۔۔ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ ادارے مصنوعی بحران کا خاتمہ کرکے پانی، سیوریج سمیت بلدیاتی مسائل کے حوالے سے عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں۔ ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پانی اور سیوریج کے حوالے سے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے شاہ فیصل کالونی اور اس سے ملحقہ آبادیوں کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے شاہ فیصل کالونی، گرین ٹاؤن، گولڈن ٹاؤن سمیت ملحقہ آبادیوں میں پینے کے پانی اور سیوریج کے حوالے عوامی مسائل پر برہمی کا اظہار کیا اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنائیں، علاقائی سطح پر عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے فوری اقدامات کریں۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy