تیز رفتار مسافر وین ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

Published on August 10, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 93)      No Comments

لیہ (یواین پی)لیہ میں تیز رفتار مسافر وین ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق اور 6 شدید زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق حادثہ لیہ کی تحصیل چوبارہ میں اڈا حافظ آباد میں پیش آیا۔ریسکیو ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل اسپتال منتقل کردیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ذرائع کے مطابق مسافر وین بھکر سے میاں چنوں جارہی تھی کہ اس کا ٹائی راڈ کھل گیا اور وہ ٹرک سے ٹکرا گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题