ندیم افضل چن کی پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کی خبریں جعلی قرار

Published on June 23, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 170)      No Comments

لاہور: (یواین پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ندیم افضل چن کے بارے میں سوشل میڈیا پر خبریں چل رہی ہیں کہ وہ جلد پی ٹی آئی چھوڑ دیں گے، ان خبروں کو معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے جعلی قرار دیدیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی چند روز قبل 11 جولائی تک چھٹیوں پر رخصت ہوئے تھے جس کے بعد سوشل میڈیا پر خبریں چلنا شروع ہو گئی تھیں کہ وہ تحریک انصاف کو جلد چھوڑ دیں گے۔وائرل ہونے والی خبروں میں کہا جا رہا تھا کہ ندیم افضل چن تحریک انصاف کو چھوڑ کر ایک مرتبہ پاکستان پیپلز پارٹی کو جوائن کر لیں گے، اسی وجہ سے انہوں نے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت نے ابھی تک سینئر رہنما ندیم افضل چن کا استعی قبول نہیں کیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes