کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری

Published on June 28, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 218)      No Comments

بھارتی فوج نے سول آبادی کو نشانہ بنایا تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا
کھوئی رٹہ(یو این پی)کھوئی رٹہ سیکٹر لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری بھارتی بزدل فوج نے سول آبادی کو نشانہ بنایا تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا پاک فوج کی منہ توڑ جوابی کاروائی دشمن کی گنوں کو سانپ سونگھ گیاتفصیلات کے مطابق کھوئی سیکٹر کے سرحدی گاوں چتر،بھینسہ گالہ میں بھارتی فوج نے ہفتہ کی رات اور اتوار کی الصبح سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ادھر پاک فوج نے منہ توڑ جوابی کاروائی کرتے ہوئے دشمن کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد بھارتی گنوں کو سانپ سونگھ گیا ایک طرف پوری دنیا کرونا سے لڑ رہی ہے جبکہ دوسری طرف بھارت جنگی جنون میں مبتلا ہے کشمیریوں نے اقوام متحدہ سے بھارت کی جانب سے نہتے عوام پر فائرنگ اور گولہ باری کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme