شہر میں صفائی کا اعلی ترین معیار قائم رکھا جائے ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد

Published on December 21, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 110)      No Comments

شہریوں کی توقعات کے مطابق شہر ہر لحاظ سے صاف ستھرا اور خوبصورت نظر آئے
فیصل آباد (یو این پی)ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد صفائی کی صورتحال کو چیک کرنے کے لئے صبح کے وقت ڈی ٹائپ گول، وارث پورہ سمیت ملحقہ علاقوں کی گلی محلوں میں پہنچ گئے اور سٹرکوں وگلیوں میں صفائی اپریشن کو تفصیلی چیک کیا۔سی ای او فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف رضا اعوان اور کمپنی کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے علاقوں میں ویسٹ ورکرز کی موجودگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ شہر میں صفائی کا اعلی ترین معیار قائم رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ صفائی کا معیار بلند کرنے کے لئے مزید اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ شہریوں کی توقعات کے مطابق شہر ہر لحاظ سے صاف ستھرا اور خوبصورت نظر آئے۔انہوں نے کوڑا کرکٹ کو مناسب اور محفوظ انداز میں ٹھکانے لگانے اور ویسٹ ورکرز کی حاضری کی کڑی مانیٹرنگ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔انہوں نے گلی محلوں میں موجود مرد وخواتین سے عملہ صفائی کی کارکردگی دریافت اور بعض شکایات پر سی ای او کو فوری ایکشن لینے کی تاکید کی۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں میں سموگ سے بچا¶ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تحریروں پر مشتمل آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے۔انہوں نے کہا کہ ماحول کو آلودہ ہونے سے بچانے کے لئے کوڑا کرکٹ جلانے کی حوصلہ شکنی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سموگ کی موجودہ صورتحال سے نپٹنے کے لئے انسدادی اقدامات کے ساتھ احتیاطی تدابیر پر بھی عمل پیرا ہے تاہم مطلوبہ نتائج کے لئے شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے۔انہوں نے وارث پورہ چرچ کا بھی دورہ کیا اور گرجاگھر کے باہر صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے اسے مزید بہتر بنانے کی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ ہر ہفتہ باقاعدگی سے علاقوں کا دورہ کرکے صفائی کی صورتحال چیک کی جارہی ہے جس کا مقصد صفائی آپریشن کو چوکس رکھنا اور عوام الناس میں صاف ستھرا ماحول برقرار رکھنے کے لئے احساس اجاگر کرنا ہے تاکہ مشترکہ کاوشوں سے مطلوبہ نتائج حاصل کئے جاسکیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme