بی ٹی ایم کرکٹ کلب بورے والہ نے مدینہ کرکٹ کلب چیچہ وطنی کو تین وکٹوں سے ہرا دیا

Published on February 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 146)      No Comments

بوریوالا(یواین پی) چیچہ وطنی ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ میں بی،ٹی،ایم کرکٹ کلب بورے والہ نے مدینہ کرکٹ کلب چیچہ وطنی کو تین وکٹوں سے ہرا دیا۔تفصیلات کے مطابق ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلہ میں رائے علی نواز کرکٹ اسٹیڈیم چیچہ وطنی میں بی، ٹی، ایم کرکٹ کلب بوریوالا اور مدینہ کرکٹ کلب چیچہ وطنی کے مابین کھیلا گیا۔مدینہ کرکٹ کلب چیچہ وطنی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4کھلاڑیوں کے نقصان پر 192 رنز بنائے جس میں محمد اسامہ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 101 رنز بناکر سینچری سکور کی جبکہ محمد بلال نے 53 رنز کے ساتھ عمدہ اننگز کھیلی بی، ٹی، ایم کرکٹ کلب کی طرف سے نعمان اسلم نے 2 اور محمد معظم اور ذیشان اکرم نے 1/1 کھلاڑی کو آوٹ کیا جواب میں بی،ٹی،ایم کرکٹ کلب نے مطلوبہ سکور 18.3 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پر پورا کرلیا جس میں انجم نوید نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ھوئے 19گیندوں پر 5 چوکے اور 5 چھکوں کی مدد سے 58 رنز بنائے جبکہ فرحان سرفراز اور گلریز صدف نے بالترتیب 40 اور 28 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر جیت میں اہم کردار ادا کیا بی،ٹی،ایم کرکٹ کلب کے سرپرست ڈاکڑ شاہد صدیق نے تمام کھلاڑیوں کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی اور آئندہ میچز کے لئے بہترین کارکردگی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes