رات گئے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

Published on February 15, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 31)      No Comments

ژوب اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا
ژوب(یو این پی)ملک کے کئی علاقے زلزلے سے لرز گئے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی شب کو بلوچستان کے ضلع ژوب اور دیگر کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے باعث خوف و ہراس پھیلا گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے باعث تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔واضح رہے کہ 4 روز قبل ہی ملک کے درجنوں اضلاع شدید زلزلے سے لرز گئے تھے۔ اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے کئی اضلاع 10 فروری کی شب کو آنے والے زلزلے کی زد میں آئے تھے۔ جبکہ یاد رہے کہ کچھ ہفتے قبل ہالینڈ کے ارضیاتی تحقیق کے ادارے سولر سسٹم جیومیٹری سروس (ایس ایس جی ایس) نے پاکستانی صوبے بلوچستان میں چمن فالٹ لائن پر ایک طاقت ورز زلزلے کی پیش گوئی کی تھی۔ایس ایس جی ایس نے سطح سمندر کے فریب ماحولیاتی برقی چارج میں اتار چڑھاو کی بنیاد پر یہ نتیجہ اخذ کیا۔ یہ اتارچڑھاو زمین کے محور کی گردش سے منسلک ہے۔ ایس ایس جی ایس اپنی تحقیقات کے مطابق ان خطوں کی نشاندہی کرتا ہے جہاں ایک سے نو دن کے دوران زلزلہ محسوس کیا جاسکتا ہے۔ زلزلے سے متعلق یہ دعوے گوکہ ابتدائی طورپر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کیے جارہے تھے لیکن جب ایس ایس جی ایس کے سیسمولوجسٹ فرینک ہوگربیٹس نے جب اس دعوے کی تائید کی تو اس کو اہمیت حاصل ہوگئی۔ماضی میں ہوگربیٹس کی گئی کئی پیش گوئیاں درست ثابت ہو چکی ہیں۔فرینک ہوگربیٹس نے فروری میں ترکی اور شام میں بڑے زلزلے کی پیش گوئی کی تھی۔ ان کی پیش گوئی کے بعد وہاں 7.8شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں پچاس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ انہوں نے 30 جنوری 2023 کو پاکستان، افغانستان، بنگلہ دیش اور چین میں ارضیاتی سرگرمیوں میں اضافے کی پیش گوئی کی تھی، جس کے بعد7 فروری کو پاکستان میں 6.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس کے نتیجے میں نو افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔اس پیشن گوئی کے بعد سے پاکستان کے لوگوں میں کافی خوف و ہراس پھیل گیا تھا جس کے بعد محکمہ موسمیات کی جانب سے وضاحت جاری کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پاکستان میں سونمیانی سے شمالی علاقے تک 2 بڑی ٹیکٹونک پلیٹس ہیں، ان میں کسی بھی مقام پر زلزلہ آسکتا ہے، کوئی ایک جگہ نہیں بتائی جا سکتی، پاکستان میں ٹیکٹونک پلیٹس کی پیشگوئی سے متعلق سسٹم نصب نہیں ہے۔ زلزلہ کب اور کہاں آئے گا اس کی پیشگوئی نہیں کی جا سکتی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes