بھارتی ریاست بہار میں بس کھائی میں گر گئی، 27 افراد ہلاک ،متعدد زخمی ہو گئے

Published on May 4, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 317)      No Comments

بہار (یو این پی) بھارتی ریاست بہار میں بس کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مظفر پور سے نئی دہلی جانیوالی مسافر بس ریاست بہار کے علاقے کوٹوا میں ایک گاڑی کو بچاتے ہوئے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے متعدد افراد کی لاشیں مکمل طور پر جل چکی ہیں۔گزشتہ ماہ بھی بھی بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش میں ایک اسکول بس ٹرین کی زد میں آنے سے 13 بچے ہلاک ہو گئے تھے۔اتردیش میں پیش آنے والے سے چند روز قبل بھارتی ریاست ہما چل پردیش میں بھی ایک اسکول بس کھائی میں گرنے سے 24 بچے ہلاک ہوئے تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes