بھارتی کرکٹ بورڈ کی ہٹ دھرمی، خود ہی فیصلہ کر کے ایشیا کپ کی منسوخی کا اعلان کردیا

Published on July 9, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 153)      No Comments

لاہور: (یواین پی) میزبان ملک کو پتہ نہ ہی ایشین کرکٹ کونسل نے فیصلہ کیا، بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آ)ئی کے سربراہ ساروگنگولی نے از خود فیصلہ سناتے ہوئے ایشیا کپ کی منسوخی کا اعلان کر دیا۔خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں بی سی سی آئی کے صدر ساور گنگولی نے بتایا کہ ستمبر میں شیڈولڈ ایشیا کپ منسوخ کردیا گیا ہے، بھارتی کرکٹ ٹیم دسمبر میں سیریز کے لیے حکمت عملی بنا رہی ہے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سارو گنگولی کے اس بیان پر لاعلمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے ایسا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے جس میں ایونٹ کی منسوخی کے بارے میں بتایا گیا ہو۔اے سی سی کی ٹیلی کانفرنس آج متوقع ہے جس میں کوئی فیصلہ کیا جاسکتا ہے، اے سی سی کے اعلان سے قبل ہی بھارتی بورڈ کے صدر نے ٹورنامنٹ منسوخ کروا دیا۔ایشیا کپ رواں سال پاکستان میں شیڈولڈ ہے، پی سی بی نے ایشیا کپ کی میزبانی سری لنکا کے ساتھ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes