شہداء پولیس کے ماتھے کا جھومر اور قوم کے ہیرو ز ہیں؛حماد رضا قریشی

Published on August 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 86)      No Comments

رائیونڈ(یواین پی) قیام امن اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء پولیس کے ماتھے کا جھومر اور قوم کے ہیرو ز ہیں؛حماد رضا قریشی،14اگست 2022کو یوم شہدا پولیس کے سلسلہ میں ریجنل آفس پنجاب ہائی وے پٹرولنگ لاہور میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پٹرولنگ پولیس لاہور ریجن کے شہدا کی فیملیز نے شرکت کی جناب ایس ایس پی پٹرولنگ لاہور ریجن حماد رضا قریشی نے کہا کہ قیام امن اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء پولیس کے ماتھے کا جھومر اور قوم کے ہیرو ز ہیں شہدا ہمارے محکمہ کا فخر ہیں جنہوں نے اس قوم کی خدمت اور تحفظ کے لیے اپنی قیمتی جانوں کی قربانی دے کر محکمہ کا نام روشن کیا ج ان کی اس عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا سلام ہے اس ماہ کو جس نے اپنے فرایض کے دوران قربان ہونے کا درس دیا،شہدا کی فیملیز ہمار لیئے قابل احترام اور مقدم ہیں محکمہ ہمیشہ ان کے ساتھ ہے اور ہر خوشی و غمی میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں،مزید شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی اور خراج تحسین پیش کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy