ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں‌گی ڈی سی عثمان علی

Published on July 11, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 160)      No Comments

ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں‌گی ڈی سی عثمان علی
اوکاڑہ (یو این پی )ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہاہے کہ موجودہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ ہر شخص اپنے دائرہ اختیار میں انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کرے اور عوامی مفاد ہم سب کی اولین ترجیح ہونی چاہیے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام ان کی تواتر سے مارکیٹ میں سپلائی ہمیشہ مستحکم رہنا چاہیے ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کے خلاف جاری کاروائیاں کسی صورت رکنی نہیں چاہییں تاجروں کی جانب سے اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فروخت اور انسداد کورونا ایس او پیز پر عملد ر آمد کے سلسلہ میں تعاون قابل ستائش ہے پرائس مجسٹریٹس کے مارکیٹوں میں چیکنگ اور ایس او پیز پر عملد رآمد کے لئے اقدامات دوکانداروں اور صارفین کے مفاد میں ہیں ایس او پیز پر عملد رآمد تاجروں اور صارفین کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائس مجسٹریٹس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ ڈسٹر کٹ آفیسر انٹر پرائزز خالد بھٹی نے بازار میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اتار چڑھاوَ،سپلائی کی صورت سے متعلق بریفنگ دی ۔ اجلاس میں آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 860 روپے جبکہ 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 430 روپے کے حکومتی فیصلے پر فروخت کو یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری کیں گئیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy