سی پیک کے اہم منصوبے مانسہرہ تھاکوٹ موٹروے کا تعمیراتی کام مکمل ہو گیا

Published on July 26, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 228)      No Comments

مانسہرہ(یواین پی) پاک چین اقتصادی راہداری( سی پیک) کے اہم منصوبے مانسہرہ تھا کوٹ موٹروے کو کا تعمیراتی کام مکمل ہو گیا۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات اور چیئر مین پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سی پیک کے اہم منصوبے مانسہرہ۔تھاکوٹ موٹروے کی تعمیر مکمل ہو گئی۔ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ اس اہم موٹروے کو جلد عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ نیشنل ہائی وے (این ایچ اے) اور وزارت مواصلات منصوبے پر کام مکمل کیا، مانسہرہ۔تھاکوٹ موٹروے کا سفر خوبصورت اور دلکش ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ سی پیک اتھارٹی کے ذریعے تمام پروجیکٹ ہینڈل ہو سکیں گے۔ منصوبوں پر ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کو بھاگنا نہیں پڑے گا۔ چار ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے پراجیکٹس پر دستخط ہو چکے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سی پیک پر کام مزید تیز کرنے کا مینڈیٹ دیا اور کسی کام میں رکاوٹ پر خود رہنمائی کی پیشکش کی۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر کہیں کام رکنا نہیں چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ کمیونی کیشن انفراسٹرکچر اور انرجی کے کئی منصوبے جاری ہیں۔ سی پیک انرجی کے 17 میں سے 9 پروجیکٹ مکمل ہو چکے جبکہ آٹھ پروجیکٹس پر کام تیزی سے مکمل ہو رہا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题