اسلام آباد(یواین پی)چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے گورنر بلوچستان نے ملاقات کی جس میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے گورنر بلوچستان نے ملاقات کی،چیئرمین سینٹ نے جسٹس(ر)امان اللہ خان کو گورنر بلوچستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباددی،ملاقات میں بلوچستان کے مسائل سمیت ترقیاتی منصوبوں پربات چیت ہوئی،صادق سنجرانی کا کہناتھا کہ گورنرکی تعیناتی سے صوبے کے مسائل حل کرنے میں مددملے گی۔