کشمیریوں کی جدوجہد میں ہم ان کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے ڈی سی اوکاڑہ عثمان علی

Published on August 5, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 132)      No Comments


حق خود ارادیت کے لئے جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کی آواز کو ہر جگہ پہنچایا جائے گا
اوکاڑہ (یو این پی ) ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے جس کا مقصد مقبوضہ وادی میں ایک سال سے جاری بھارتی بر بریت سے پوری دنیا کو آگاہ کرنا اور اس کی مذمت کرنا ہے ہم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور ان کی جدوجہد میں ہم ان کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے ہم بین القوامی سطح پر اس مسئلہ کو اٹھاتے رہیں گے اور کشمیریوں کی اپنے حق خود ارادیت کے لئے جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کی آواز کو ہر جگہ پہنچایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ڈی سی آفس سے نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ریلی میںسول سوسائٹی کے نمائندوں، علماءکرام، وکلاء، صحافیوں اور پی ٹی آئی کے رہنماو¿ں نے شرکت کی۔ اس موقع پرسابق ایم این اے و ٹکٹ ہولڈر ترجمان پنجاب حکومت سید گلزار سبطین نے کہا کہ یوم استحصال کشمیر بھارت کے ظلم و بر بریت اور مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد کی طرف توجہ مبذول کروانے اور اپنے حق خود ارادیت کے لئے قربانیاں دینے والے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہے مودی حکومت نے مقبوضہ وادی میں ظلم و ستم کا جو بازار گرم کر رکھا ہے اس نے بھارت کے نام نہاد سیکولر ازم کا پردہ چاک کر دیا ہے کشمیر کی ابتر صورت حال انسانی حقوق کی پامالی اور انڈین فوج کے نہتے کشمیریوں پر مظالم کو پوری دنیا کے سامنے آشکار کرنے اور کشمیریوں کی جدوجہد کے لئے حمایت حاصل کرنے اور ان کی جدوجہد کی کامیابی کے لئے ہر پاکستانی اپنا کردارادا کرے گا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题