ضلع بناؤ تحریک کے رہنماؤں کے اعزاز میں بندھن ہال میں پر وقار عشائیہ

Published on February 4, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 638)      No Comments

zaila banao tehreek pics
ہارون آباد(یواین پی )سابق تحصیل ناظم ہارون آباد حاجی محمد یٰسین نے سینکڑوں کارکنان سمیت ہارون آباد ضلع بناؤ تحریک میں شمولیت اختیار کر کے تحریک کے رہنماؤں کے اعزاز میں بندھن ہال میں پر وقار عشائیہ کا اہتمام کیا۔حاجی محمد یٰسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ تحریک ہارون آباد کے عوام کے جائز حقوق کے حصول کے لیے ایک پر امن اور سنجیدہ فورم ہے اس تحریک کے اغراض ومقاصد میں ہی اس علاقے کی ترقی وبہتری کا پہلو مضمر ہے ہارون آباد ضلع بناؤ تحریک میں شمولیت میرے لیے اعزاز کی بات ہے اور اس تحریک کی کامیابی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کا عزم ہے اور ہمارے کارکن اس تحریک کے لیے ہر اول دستہ ہوں گے اس تحریک کے مثبت پہلو اپنی جگہ پر نہایت اہم ہیں ہارون آباد کو ضلع بنانے کے سلسلہ میں تمام تر دلائل اور زمینی حقائق اس امر کو تقویت دیتے ہیں کہ ضلع بنا کر ہی اس علاقے کے عوام کی محرومیوں کا خاتمہ ممکن ہے زینب ہسپتال کے آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر خالد فاروق منہاس نے کہا کہ ہارون آباد کو ضلع بنانا وقت کی صدااور ناگزیر تقاضا ہے علاقہ کے ہرشہری کو ضلع بناؤ تحریک کا ساتھ دینا چاہیے ضلع بننے کے بعد اس علاقے میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题