استاد نصرت فتح علی خا ں سروں کے بادشاہ تھے ایم اے ٹھاکر کامیڈین

Published on August 18, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 175)      No Comments

انہوں نے صوفیائے کرام کے پیغام کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچایا
لاہور(یواین پی) استاد نصرت فتح علی خا ں سروں کے بادشاہ تھے انہوں نے قوالی کو جدت میں لا کر ایک نیا رنگ دیا تو ان کی شہرت بام ثریا تک جا پہنچی ان کی آواز میں ایک ایسا سحر تھا جو انہیں سنتا وہ جھومنے پہ مجبور ہوجا تاان خیا لات کا اظہار اداکار ایم اے ٹھاکر کامیڈین نے استاد نصرت فتح علی خان کی 23ویںبرسی کے موقع پر یواین پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے مزید کہا کہ استاد نصرت فتح علی خان نے اپنی تمام عمر قوالی کے فن کو سیکھنے اور اسے مشرق و مغرب میں مقبول عام بنانے میں صرف کر دی انہوں نے صوفیائے کرام کے پیغام کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچایا اور ان کے فیض سے خود انہیں بے پناہ شہرت نصیب ہوئی رب کائنات ان کے درجات بلند فرمائے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog