وزیر اعظم کے اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے بیان پر فلسطین کا اظہارِ تشکر

Published on August 20, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 130)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی )پاکستان میں فلسطینی سفارت خانے کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان کے اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے بیان کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔فلسطینی سفارت خانے نے اپنے خط میں پاکستانی عوام اور قیادت کی جانب سے بھرپور حمایت کے اظہار کو سراہا گیا ہے اور فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کی مزمت اور مظلوم فلسطنیوں کی حمایت کرنے پر دلی شکریہ ادا کیا گیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ ہم فلسطینی پاکستان کو اپنا دوسرا وطن تصور کرتے ہیں اور پاکستانی ہمارے وہ عزیز ترین بھائی ہیں جنھوں نے دنیا کے ہر فورم پر ہماری بھرپور حمایت کی ہے۔ قیام پاکستان سے لے کر آج تک ہر حکومت نے ہمارا ساتھ دیا ہے۔ سفارت خانہ وزیر اعظم عمران خان کے مؤقف کا بھی تہ دل سے خیر مقدم کرتا ہے۔ وزیراعظم کا دو ٹوک اعلانمنگل کو ایک انٹرویو میں وزیر اعظم نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے سوال پر دو ٹوک الفاظ میں اعلان کیا کہ ہم اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرسکتے۔ اس بارے میں ہمارا موقف بالکل واضح ہے۔ قائد اعظم نے کہا تھا کہ فلسطینی باشندوں کو ان کا حق ملے تب ہی اسرائیل کو تسلیم کریں گے۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے میرا ضمیر کبھی راضی نہیں ہوگا کیوں کہ فلسطین کے معاملے پر ہمیں اللہ کو جواب دینا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes