پاکستان میں خواجہ سراؤں کا انتخابات لڑنا انسانی حقوق کی فتح ہے ،عالمی میڈیا

Published on July 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 243)      No Comments

اسلام آباد ( یواین پی )عالمی میڈیا نے پاکستان میں عام انتخابات میں خواجہ سراؤں کے جنرل نشست پر حصہ لینے کو خوش آئند قراردے دیا ۔ بین الاقوامی میڈیا نے پاکستان میں خواجہ سراؤں کے حصہ لینے والے عمل کو بنیادی انسانی حقوق کی فتح قراردیتے ہوئے لکھا ہے کہ خواتین اور خواجہ سراؤں کے حقوق کو تسلیم کرنا پاکستان میں آئینی ذمہ داری کو نبھایا جارہا ہے۔ غیر ملکی اخبار ’’دی گارڈین‘‘ میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ پاکستان میں محروم طبقے کے حقوق کیلئے ایک عرصے سے کام کیا جارہا تھا مگر بعض گروہوں کی مخالفت کے سبب ایسا کرنا ممکن نہ تھا ۔ البتہ رواں سال آئینی ترامیم میں خواجہ سراؤں کے حقوق کو تسلیم کرنا خوش آئندہے۔ پورے ملک میں عام انتخابات کے دوران 13خواجہ سرا جنرل سیٹ پر آزاد امیدوار کے طور الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔برطانوی اخبار نے اسلام آباد حلقہ 53سے عام انتخابات میں حصہ لینے والے خواجہ سراندیم کشش کے بارے میں لکھا ہے کہ وہ ایک محروم طبقہ سے تعلق رکھنے کے باوجو د عام شہری کی حیثیت سے حصہ لے رہی ہے۔جس سے انہیں اس بات کا احساس ہوا ہے کہ وہ پاکستان کے عام شہری ہیں۔ندیم کشش نے ریڈیوپروگرام میں عام شہریوں سے اپیل کی کہ انتخابات کے دوران جب کسی خواجہ سراکو دیکھتے ہیں تو اس پر فقرے کسنے کی بجائے اسے ووٹ دیں اور اسکے حقوق کیلئے اس کا ساتھ دیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy