اسرائیل کا غزہ سے داغے تین میزائل مار گرانے کا دعویٰ

Published on August 23, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 154)      No Comments

غزہ(یواین پی) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں مزاحمت کاروں کی طرف سے داغے تین میزائل مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ شام کو غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی کالونیوں پر تین میزائل داغے جنہیں آئرن ڈوم نظام کی مدد سے مار گرایا گیا۔قبل ازیں عبرانی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی تھی کہ غزہ کے قریب کیسوفیم اور العین کے مقامات پر فلسطینیوں کے میزائل حملوں کے بعد خطرے کے سائرن بجائے گئے تھے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ غزہ میں داغے دو میزائل سرحد کے قریب گرے تاہم ان کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔خیال رہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں گذشتہ دو ہفتوں سے سرحد پر سخت کشیدگی پائی جا رہی ہے۔ اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے جواب میں فلسطینی مجاھدین جوابی کارروائی کے طور پر میزائلوں سے حملے کررہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog