مینگورہ میں بنکوں کی اے ٹی ایم مشینوں کی مسلسل خرابی ٗ عوام کو مشکلات کا سامنا

Published on May 18, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 319)      No Comments

4
سوات۔۔۔سوات کے شہر مینگورہ میں بنکوں کی اے ٹی ایمز مشینوں کی مسلسل خرابی اور بندش نے عوام کو مشکلات سے دوچار کردیا ہے، مینگورہ شہر کے مختلف چوراہوں اور دیگر اہم مقامات پر واقع بیشتربینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں کی مبینہ فنی خرابی کی وجہ سے مسلسل بند رہنے لگی ہے جس کے سبب صارفین کو رقوم نکالنے میں پریشانی کا سامنا رہتا ہے،اس سلسلے میں صارفین کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی سہولت کی خاطراے ٹی ایم کارڈ حاصل کئے ہیں مگر یہ سہولت ان کیلئے زحمت بن گئی ہے۔صارفین نے اعلیٰ حکام سے مینگورہ میں اے ٹی ایم مشینوں کی خرابی مستقل بنیادوں پر دور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog