سیکرٹری صحت ڈاکٹر ارشاد احمد کا ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ اورٹی ایچ کیوٹر ہسپتال گوجرہ کا اچانک دورہ

Published on November 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 222)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک کی ہدایت پر سیکرٹری صحت ڈاکٹر ارشاد احمد نے اچانک ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرہ کا اچانک دورہ کیا اور ایمرجنسی اور میڈیکل وارڈز میں جاکر مریضوں سے طبی سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔ سیکرٹری صحت ڈاکٹر ارشاد احمد نے دونوں ہسپتالوں میں میڈیسن کا فزیکل ریکارڈ، رجسٹر سٹاک اور ایم آئی ایم ایس پر اپلوڈ ادویات کے ریکارڈ کو چیک کیا۔ میڈیسن ریکارڈ کی بے ضابطگی پائی گئی جس پر سیکرٹری صحت نے فورا کمیٹی تشکیل دے دی۔ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ہدایت پر ہیلتھ فیسلیٹیز کے ہنگامی دورے کئے جارہے ہیں۔ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مین گیٹ پر پھٹے ہوئے لگے بینرز دیکھ کر برہمی کا اظہار کیا اور ایم ایس کو ہدایت کی کہ فوراً پھٹے بینرز ہٹائے جائیں۔انہوں نے ایم ایس آفس کے قریب پانی کی مسلسل لیکیج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ پانی کی لیکیج بند کروائی جائے اور میڈیکل وارڈ میں ٹوٹی فلورنگ ٹائلز بھی تبدیل کی جائے۔ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرہ کے دورہ کے دوران سیکرٹری صحت نے ہدایت کی کہ اس ہسپتال میں گندی بیڈز شیٹیں فوری تبدیل کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ سٹاک رجسٹر، ادویات کی موجودگی اور میڈیسن انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم میں واضح فرق نظر آیا۔ڈاکٹر ارشاد احمد کی ہدایت پر ڈی جی ہیلتھ آفس کے ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ اینڈ ایویلیو ایشن کی ٹیم گوجرہ ہسپتال پہنچ گئی اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال شروع کردی۔ٹیم گوجرہ ہسپتال کے میڈیسن ریکارڈ چیک کرکے مکمل رپورٹ جلد پیش کرے گی۔ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور گوجرہ ہسپتالوں کی ناقص کارکردگی پر ایم ایسز کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes